بنگلادیش نے جنوبی افریقہ کو 21رنز سے پچھاڑ دیا

jeet

بنگلا دیش نے جنوبی افریقہ کو رنز سے شکست دےدی۔

لندن میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2019 کے پانچویں میچ میں 331رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ مقررہ 50اوورز میں  8 وکٹوں کے نقصان پر 309رنز ہی بناسکی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان فاف ڈو پلیسی62، ایڈن مارکرم اور جے پی ڈومینی 45،45 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیظ الرحمان نے 3، محمد سیف الدین نے دو جبکہ شکیب الحسن اور مہدی حسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کی ایونٹ میں یہ دوسری مسلسل شکست ہے۔

اس سے قبل بنگلادیش نے جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 330رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے مشفق الرحیم 78 اور شکیب الحسن 72رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمود اللہ نے 46 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پھیہلک وایو، کرس مورس اور عمران طاہر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

loading...
loading...