بنگلادیش کی جانب سے جنوبی افریقہ کو 331رنز کا ہدف

bangali

بنگلادیش نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 331رنز کا ہدف دےدیا۔

لندن میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ 2019 کے پانچویں میچ میں بنگلادیش نے جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 330رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے مشفق الرحیم 78 اور شکیب الحسن 72رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمود اللہ نے 46 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پھیہلک وایو، کرس مورس اور عمران طاہر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

loading...
loading...