عالمی کپ میں کینگروز کا بھی فاتحانہ آغاز

fg

برسٹل: آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ کے چوتھے میچ میں کینگروز نے افغانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے 208 رنز کا مطلوبہ ہدف 35 ویں اوور میں باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس میچ کا ٹاس افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم کینگروز گیند بازوں کی بہترین بولنگ کے سامنے افغانی ٹیم 39 ویں اوور میں 207 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

نجیب اللہ زادران نے 51، رحمت شاہ نے 43 جبکہ گلبدین نائب اور راشد خان نے بالترتیب 31 اور 27 رنز اسکور کئے۔ کینگروز کی جانب سے کمنز اور زیمپا نے تین تین، استوئنس نے دو اور اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کینگروز نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست 89 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کپتان ایرون فنچ بھی 66 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب، گلبدین اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

loading...
loading...