چین کا ‘ایل وائے 80 ائیر ڈیفنس سسٹم’ پاکستان کے حوالے

Untitled-1

بیجنگ: پاکستان نے بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحانہ اقدام کو روکنے کیلئے فضائی اور زمینی حدود کی حفاظت کیلئے نیا ائیر ڈیفنس سسٹم حاصل کر لیا ہے۔

چین نے پاکستان کے فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ‘ایل وائے 80’ میزائل ڈیفنس سسٹم پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستان کو ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم کی کل 9 بیٹریاں فراہم کی گئی ہیں، جنہیں سرحد پر نصب کیا جائے گا۔ چینی ساختہ نیا ائیرڈیفنس سسٹم میں کم رینج کے حامل زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل، نگرانی کرنے والے ریڈار اور ڈرون شامل ہیں۔

Image result for ly 80 air defence system

رپورٹس کے مطابق سرحدوں پرزمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایل وائے 80 میزائل اور آئی بی آئی ایس 150 ریڈار کے پانچ یونٹ نصب کئے گئے ہیں۔

میزائلوں اور ریڈار کے علاوہ پاکستان نے چینی ساختہ رین بو سی ایچ 4 اور رین بو سی ایچ 5 ڈرون بھی سرحد پر تعینات کیے ہیں تاکہ بھارت کے کسی بھی جہاز کی آمد کا پیشگی پتہ لگایا جا سکے۔

یاد رہے کہ ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم کو دنیا کے جدید ترین ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ اس جدید ترین ہتھیار کے حصول کے بعد اب بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اب تقریباً ناممکن ہوگئی ہے۔

loading...
loading...