یوم علی، مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر

youmeimagee

یوم علی  ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ۔ کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگیا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوگا۔

ملک بھر میں امیرالمومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ کا  کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے.

  کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔

 مرکزی جلوس مزار قائد ، کوریڈورتھری ، ایمپریس مارکیٹ ، ریگل چوک ، پریڈی اسٹریٹ   اور ایم اے جناح روڈ سے گزرتا ہوا۔  حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پراختتام پزیر ہوگا۔

مرکزی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف کی سڑکوں کو  کنٹینرز لگا کربلاک کردیا گیاہے۔

روٹس پرموجود دکانیں بھی عارضی طورپرسیل کردی گئیں ہیں۔ ساڑھے پانچ ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ سی سی ٹی وی کیمرو ں  کے ذریعے جلوس کی مسلسل مانیٹرنگ بھی  جائےگی۔  جبکہ جلوس کے مقررہ راستوں پرمیڈیکل کیمپس   اور ہیٹ اسٹروک کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔

loading...
loading...