ملک بھر میں یوم علی آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور،کراچی :ملک بھر میں یوم علی رضی اللہ تعالیٰ آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

باب المدینۃ العلم، معدن الحلم، شیر خدا سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں ملک بھر میں چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے جن کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں جلوس کے راستوں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے، جلوس کی حفاظت کیلئے آس پاس کے راستوں اور گلیوں کو کنٹینرزلگا کر بند کردیا گیا ہے۔

نشتر پارک سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں کوکنٹینرلگاکربند کردیاگیا ہے جبکہ دکانوں کوبھی عارضی طورپرسیل کیاگیاہے۔

مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 5ہزار 500سے زائد پولیس افسروں اور اہلکاروں کو تعینات کیاگیاجبکہ مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع حسینہ ایرانیہ امام بارگاہ پراختتام پِزیر ہوگا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس اور رینجرزنے آپریشن بھی کیا،دہلی کالونی،پنجاب کالونی ،گزری اور پی این ٹی کالونی میں ناکہ بندی کے بعد گھرگھرتلاشی لی گئی۔

دوسری جانب لاہوراورکوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی،لاہور میں جلوس کے روٹ پرموبائل سروس بند رکھنے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

loading...
loading...