کوئٹہ میں پولیس مقابلےکے دوران 2 دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ :کوئٹہ کے علاقےدرویش آباد کےقریب پولیس مقابلےکے دوران 2دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 2فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب درویش آباد کے قریب قائم پولیس چوکی پر پک اپ میں سوار 4مبینہ دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ۔

چوکی پر موجود پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2حملہ آور مارے گئے اور 2رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قریبی آبادی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

پولیس اور دیگر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

موقع پر موجود مشکوک گاڑی کی تلاشی کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا ،حملے میں پولیس اہلکارمحفوظ رہے۔

loading...
loading...