شہباز شریف، اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں: فردوس عاشق اعوان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف صاحب چیمبر آپ کا خالی ہے اور آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔ شہباز شریف اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ جو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کو دروغ گوئی کا کیا درس دے رہے ہیں؟، شہباز شریف اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔

قبل ازیں شہبازشریف کے دست راست افضال بھٹی نے صحافیوں سے بد تمیزی کی تھی جس کی وجہ سے صحافیوں کی طرف سے شہبازشریف کی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا تھا۔

loading...
loading...