فردوس عاشق اعوان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے ،ماضی میں قومی وسائل بے دردی سے لوٹنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے آشکارہو چکے ہیں۔

عثمان بزدار نےکہا کہ لوٹ مار کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے ،اب قومی وسائل ایمانداری کے ساتھ عوام پر خرچ ہو رہے ہیں ،اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے،غیر فطری اتحاد کی داغ بیل اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے کرپشن کے”داغ“چھپانے کیلئے ڈالی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ سابق حکمرانو ں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

loading...
loading...