پاکستان ریلوے نےچمن کیلئے نئی ٹرین متعارف کرادی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان ریلوے نے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کیلئے نئی ٹرین متعارف کرادی ۔

 چمن پسنجر ٹرین کو تزئین وآرائش کے بعد کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا گیا ۔

سینٹ میں قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے چیئرمین سینیٹر عثمان کاکڑ نے افتتاح کیا ۔

 چمن جانے والی ٹرین میں سہولیات کے اضافے سے مسافروں کو سستا اور آرام دی سفر ملے گا ۔

افغان ٹریڈ کی تجارتی سرگرمیاں ریل کی زریعے کی جائے تو ریل کے قومی اثاثے کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

loading...
loading...