کوئٹہ:پشتون آباد مسجد دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ:کوئٹہ میں  پشتون آباد مسجد دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیاگیا،مقدمے میں قتل،اقدام قتل اور دہشگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں رحمانیہ مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ پشتون آباد توصیف فرمان کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل،اقدام قتل اور دہشگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

پشتون آباد بم دھماکے کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور اہم مقامات پر اضافی پولیس اور ایف سی کی نفری تعینات ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ روزپشتون آبادکی رحمانیہ مسجدمیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل ہونے والے دھماکےمیں امام مسجد سمیت 3نمازی شہید جبکہ 28زخمی ہوگئےتھےجن کو سول اسپتال ٹراما سینٹر اور بولان میڈیکل اسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا تھا۔

ابتدائی طبی امدا دکے بعد 18زخمیوں کو ٹراما سینٹر سے فارغ جبکہ  10زخمی زیرعلاج ہیں۔

loading...
loading...