ابتدائی تجربات میں کامیاب ALKA نیا اسلحہ

Untitled-1

انقرہ: ترکی نے حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے حملوں میں ایک تواتر سے استعمال کئے جانے والے دھماکہ خیز مواد سے مسلح ڈرون طیاروں اور دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنانے کیلئے ALKA ڈائریکٹڈ انرجی اسلحہ سسٹم تیار کیا ہے۔

ترکی کی راکٹ اور میزائل  شعبے میں لیڈر کمپنی ‘راکٹ سان’ نے  ALKA ڈائریکٹڈ انرجی اسلحہ سسٹم کو پہلی دفعہ 14 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت  کے میلے میں متعارف کروایا۔

ALKA کی پہلی دفعہ شئیر کی گئی ویڈیو میں اس اسلحہ سسٹم نے دیسی ساختہ بموں، سکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرون، ایمونیشن سے مسلح ڈرون ، جاسوس ڈرون اور ڈرون کے گروپ حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

ALKA میں لیزر ڈسٹرائنگ سسٹم اور الیکٹرو میگنیٹک سسٹم بھی موجود ہے ۔ ان سسٹمز کے ساتھ یہ ڈرون، فکسڈ ونگ ماڈل کے طیاروں جیسے دہشت گردی میں استعمال کئے جانے والے آلات کے خلاف کافی حد تک مؤثر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سسٹم دیسی بموں کو ریموٹ شکل میں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

ALKA اپنے اوپر موجود راڈار اور الیکٹروآپٹک سسٹموں کے ساتھ بیک وقت متعدد اہداف کی نگرانی کر سکتا ہے۔

loading...
loading...