بےنامی اکاؤنٹس:سپریم کورٹ نےنیب کی درخواست مسترد کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے بے نامی اکاؤنٹس کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست مستردکردی۔

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے نیب کی بےنامی اکاؤنٹ کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ نے محمد نوازکو7سال کی سزا سنائی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نیب نے ریفرنس میں لکھا نوازنے کوئی اکاؤنٹ نہیں کھولا،2 اکاؤنٹس محمد نواز کے بھائیوں کے تھےجس پرایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کوئی شواہد نہیں کہ قومی خزانے کونقصان پہنچایا،جس پرپراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈیل کرتے ہیں،پیراگراف پڑھتا ہوں،جرم ثابت نہ ہواتوچپ ہوجاؤں گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ نیب ڈیلیں کرتا ہوگا ،ہم ڈیلیں نہیں فیصلے کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست مسترد کردی ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ نے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

loading...
loading...