وفاقی کابینہ کا اجلاس 28مئی کوطلب،4نکاتی ایجنڈا جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس 28مئی کوطلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے، اجلاس کیلئے 4نکاتی ابتدائی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 مئی کو طلب کرلیا، اجلاس کیلئے 4 نکاتی ابتدائی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔

اجلاس کو سالانہ وفاقی بجٹ کے اسٹریٹیجی پیپر پر بریفنگ دی جائے گی اور اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پرعملدرآمدپررپورٹ بھی پیش کی جائےگی جبکہ وزارتوں کے زیرانتظام اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔

سی سی آئی کے فیصلوں کی توثیق بھی وفاقی کابینہ میں پیش کی جائےگی اور وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے متعلق بھی اعتماد میں لیاجائے گا۔

loading...
loading...