فیس بک نے 3ارب جعلی اکاؤنٹس بند کردیئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیویارک:فیس بک نے 3ارب جعلی اکاؤنٹس بند کردیئے، 70 لاکھ سے زائد نفرت انگیز پوسٹس بھی ہٹادی گئیں، کارروائی 6ماہ کے دوران کی گئی۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن لیاگیا، 3 ارب جعلی اکاؤنٹس بند کردیئے جبکہ 70لاکھ سےزائد نفرت انگیز پوسٹس بھی ہٹادی گئیں۔

فیس بک انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ،اکتوبر2018سے مارچ 2019کےدوران یہ اکاؤنٹس بند کیے گئے ،جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت پھیلا ئی جارہی تھی،مجموعی طور پر فیس بک کے ماہانہ فعال صارفمیں میں سے تقریبا 5فیصد کے اکاؤنٹس جعلی تھے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےسوشل سائٹ کےاصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

loading...
loading...