جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کیلئےتنازعات کاحل ضروری ہے،وزیرخارجہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بشکک:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئےتنازعات کاحل ضروری ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائےخارجہ کونسل کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ ایس سی او ملکوں کےدرمیان رابطوں کااہم ذریعہ ہے،پاکستان ایس سی او کےچارٹر پرعملدرآمدکیلئےپرعزم ہے۔

وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ مشترکہ خوشحالی کیلئےپاکستان خطےکےملکوں میں رابطوں کو فروغ چاہتاہے،چینی صدرکےبیلٹ اینڈ روڈ کےاقدام سےبھی خطہ قریب آئےگا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،ایس سی اوکےتحت پاکستان انسداد دہشتگردی کیلئے ملکوں کےساتھ مل کرکام کررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی امن واستحکام کیلئےافغانستان میں امن ناگزیرہے،پاکستان افغانوں پرمشتمل امن عمل کی حمایت کرتاہے،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئےتنازعات کاحل ضروری ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان نےکرتارپورراہداری کھول کر امن کا پیغام دیا،بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھ یاتری کرتارپورآسکیں گے۔

loading...
loading...