حکومت خود ہی اپنی سب سے بڑی دشمن ہے،مریم نواز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کوکسی دشمن کی ضرورت نہیں وہ خود ہی اپنی سب سے بڑی دشمن ہے ۔

مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارٹی کے نائب صدورمریم نوازاورحمزہ شہباز پارلیمنٹ پہنچے ،جہاں مریم نوازنے پارلیمنٹ کی راہداری پر صحافیوں کے سوالات کا بھی جواب دیا ۔

حکومت کیخلاف اپوزیشن اکھٹی ہورہی ہے کے سوال پرمریم نوازکا کہنا تھاکہ حکومت کوکسی دشمن کی ضرورت نہیں وہ خود ہی اپنی سب سے بڑی دشمن ہے ۔

 مریم نوازنے مزید کہاکہ عمران خان اورتحریک انصاف کے پاس اب جھوٹ ختم ہوگئے ہیں سچ سامنا آنا باقی ہے،جمہوریت اورعوام کی بالادستی کے اصولوں پرچلنا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی معاشی ہچکولے کھارہی ہے ڈگمگاتی معیشت کے استحکام کیلئے دعا کریں ، اس ڈوبتی معیشت کوتقویت نہ بخشی تو سب قصور وارہوں گے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ جمہوریت کی خاطرحکومت کو5سال پورے کرنے دیں گے۔

loading...
loading...