وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج 2روزہ دورے پر کرغزستان جائیں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج 2روزہ دورے پر کرغزستان جائیں گے، جہاں پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان غیررسمی ملاقات بھی متوقع ہے ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج رات 2روزہ دورہ پر کرغزستان رونہ ہورہے ہیں، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے  خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 تنظیم کا اجلاس 21اور 22مئی کوبشکیک میں ہونے جا رہا ہے، بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج بھی اجلاس میں شرکت کررہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے  خارجہ کے درمیان مصافحے کے ساتھ ساتھ غیر رسمی ملاقات کا بھی امکان ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان کے ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ،اجلاس کے دوران 13اور 14جون کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے غورکیا جائے گا ۔

وزیراعظم عمران خان اور نریندرا مودی کی سربراہ اجلاس کے دوران ملاقات کو حتمی شکل دیئے جانے پر بات چیت متوقع ہے۔

loading...
loading...