ورلڈکپ 2019: قومی کرکٹ ٹیم کی ‘کِٹ’ کا ڈیزائن لیک

world cup pakistan

ورلڈکپ  2019 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کِٹ کا ڈیزائن منظر عام پر آگیا، گہرے سبز رنگ کے ڈیزائن والی کٹ کو باقاعدہ طور پر اگلے چند روز میں میڈیا پر پیش کیا جائے گا۔

میڈیا چینل کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ڈیزائن ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ کا آفیشل ڈیزائن ہے۔ گہرے سبز رنگ کے ڈیزائن والی کٹ کو باقاعدہ طور پر اگلے چند روز میں میڈیا پر پیش کیا جائے گا۔

Untitled-1

تاہم اس حوالے سے تاحال پی سی بی کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی۔

ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ 24 مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف 26 مئی کو کارڈیف میں وارم اپ میچ ہوگا۔ 31 مئی کو قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

دوسرا میچ 3 جون کو انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا۔ تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں ہوگا۔ چوتھا میچ 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف ٹاؤنٹن میں ہوگا۔

پانچواں میچ 16 جون کو بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا۔ چھٹا میچ 23 جون کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26 جون کو ایجباسٹن میں منعقد ہوگا۔ آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پانچ جولائی کو ہوگا۔

loading...
loading...