وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے،سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ بن محمد سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اوآئی سی سربراہ اجلاس 30اور31مئی کوجدہ میں ہورہا ہے،او آئی سی کی دعوت پروزیر اعظم عمران خان بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 وزیراعظم دورہ کےدوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہد شہزادہ بن محمد سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ اوآئی سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس بھی 29مئی کوجدہ میں ہوگا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گےجبکہ صدرآزاد کشمیر سردارمسعود اور دیگر کشمیری قیادت شرکت کریں گے۔

loading...
loading...