ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس ،پاکستانی وفد کی شرکت

fatfimage

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اہم جائزہ اجلاس چین میں جاری ہے۔  10رکنی پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خزانہ کر رہے ہیں ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اہم جائزہ اجلاس میں دہشت گردی ، منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پاکستانی وفد نے اٹھائے گئے اقدمات سے آگاہ کیا گیا۔

 پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اہم جائزہ اجلاس چین میں جاری ہے جو دو روز تک جاری رہے گا۔

 دس رکنی پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خزانہ کر رہے ہیں ۔ پاکستان کے خلاف اجلاس میں بھارت اپنا 6رکنی وفد لے آیا۔ پاکستان پہلے ہی ایف اے ٹی ایف میں بھارت کو شریک چیئرمین بنانے بنانے پر اعتراض کرچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے چین میں ہونے والے پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اہم جائزہ اجلاس میں دہشت گردی ، منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدمات سے آگاہ کیا۔ مدرسہ اصلاحات، کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ایس ای سی پی، ایف بی آر، کے حکام بھی شریک ہیں۔ پاکستانی وفد میں نیکٹا، ایف آئی اے اور وزارت قانون کے حکام بھی شریک ہیں۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔

loading...
loading...