افواہوں پر ڈالر نہ خریدنے پر زور

bostanimagee

ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے افواہوں پر ڈالر نہ خریدنے پرعوام پر زور دیا ہے۔

یہ بات چیئرمین ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ملک بوستان نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مَلک بوستان کہتےہیں کہ حکومت نے یقین دلایا ہے کہ آئی ایم ایف نے روپے کی قدر میں کمی کرنے کا نہیں کہا، زرمبادلہ کی قلت نہیں  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، یومیہ ایک کروڑ ڈالر باہر جارہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  دورانِ سفر دس کے بجائے تین ہزار ڈالر رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے، جبکہ افغان تاجروں کو مارکیٹ سے ڈالر خریدنے پر پابندی لگائی جائے۔

loading...
loading...