پنجاب حکومت بھی آمدن  کے اہداف کے حصول میں ناکام

buzdarimage

پنجاب حکومت رواں مالی سال میں آمدنی کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔ خسارہ ایک کھرب کے قریب پہنچ گیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب ستتر ارب اٹھاون کروڑ روپے جبکہ بورڈ آف ریونیو تین ارب ساٹھ کروڑ روپے سے زائد کے محصولات وصول نہ کر سکے۔

مجموعی طور پر بیس سے زائد محکمے ننانوے ارب نو کروڑ پندرہ لاکھ روپے اکٹھا کرنے میں ناکام ہوئے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی خسارے میں جانے کا خدشہ ہے۔

loading...
loading...