قمری کلینڈر کب تک تیار ہوجائے گا؟ بتادیا گیا

fawadchauhdryimagee

وزیر سائسنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قمری کلینڈر15رمضان تک تیارہوجائے گا۔

اب چاند ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن پر دیکھا جاسکے گا۔ کیونکہ قمری کلینڈر پندرہ رمضان تک تیار ہوجائے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ چاند دیکھنے پر چالیس لاکھ کے اخراجات آتے ہیں، اگست کے مہینے کو سائنس اور ٹیکنالوجی کا مہینہ ڈکلیئر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  گوگل، فیس بک اور مائیکروسافٹ سے لوگوں کو بلانا چاہ رہے ہیں تاکہ بچوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا شوق پیدا ہو۔

loading...
loading...