پاکستان کے گہرے سمندر میں ڈرلنگ کا عمل مکمل

samandar

پاکستان کے گہرے سمندر میں کیکڑا ون آف شور بلاک میں ڈرلنگ کاعمل مکمل کرلیا گیا۔تیل و گیس کے ذخیرے کے حجم کے تخمینے کیلئے ٹیسٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

کیکڑا ون میں طےشدہ 5 ہزار 470 میٹرگہرائی تک ڈرلنگ کاعمل مکمل کرنےکے بعد 7ویں لائن انفلو میں تیل وگیس کی مقدار کے تخمینے کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

زرائع کےمطابق ٹیسٹنگ کا عمل دو سے تین روز کے دوران مکمل کرلیا جائے گا جبکہ تیل وگیس کی مقدار کی مکمل رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرلی جائے گی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ تیل وگیس کے بڑے ذخائر کی موجودگی کی رپورٹ کی تصدیق ہونے پرانفراسٹرکچر بنانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

ڈرلنگ کے منصوبے پر ایگزون موبل،ای این آئی، پی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل  کام کررہی ہیں۔

منصوبے کی ڈرلنگ پر 10کروڑ 13لاکھ ڈالر کی لاگت آئی ہے جو کمپنیوں نے اپنے وسائل سے خرچ کئے ہیں۔

loading...
loading...