‘پارلیمنٹ میں نہیں سڑکوں پرحکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے’

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں پارلیمنٹ میں نہیں سڑکوں پرحکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ تحریک کے باعث ہی کیسز بنائے جا رہے ہیں۔ بلاول میرا بیٹا ہے،اسے بھی انگاروں پر چلنا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری نے ماضی اور حال کی ایمنسٹی اسکیم کو یکساں قراردیتے ہوئے کہا جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کر لے گا۔

حکومت مخالف تحريک کے سوال پر آصف زرداری نے تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پرحکومت مخالف تحریک چلائیں گے۔ اس لیے کیسز بنائے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری کو بھی انہیں انگاروں پر چلنا ہے۔

 آصف زرداری نے نیب انکوائری اور ریفرنس پر قانوی چارہ جوئی اورضمانت کو حق قراردیا جبکہ علیم خان کی ضمانت پر رہائی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے مبارکباد بھی دی۔

loading...
loading...