سعودی آئل پمپنگ اسٹیشنوں پر ڈرون سے حملے

Untitled-1

ریاض: آئل ٹینکرز کے بعد اب سعودی عرب کے آئل پمپنگ اسٹیشنوں پر ڈرون سے حملے کئے گئے ہیں، سعودی وزیر تیل نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ خیزمواد سے لیس ڈرونز نےمشرقی علاقے سے مغربی علاقوں کو جانے والی پائپ لائنوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی۔

سعودی وزیرِ تیل خالد بن عبدالعزیز الفلیح نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ منگل کو صبح چھ سے آٹھ بجے کے درمیان پیش آیا، دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرونز نے مشرقی علاقے سے مغربی علاقوں کو جانے والی پائپ لائنوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسٹیشن نمبر آٹھ میں آگ بھڑک اٹھی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے کے بعد سعودی کمپنی آرامکو نے پائپ لائن میں تیل کی فراہمی بند کر دی ہے اورنقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم وزیرِ تیل کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار اور برآمد کا عمل متاثر نہیں ہوا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر نے حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کے خلاف سرگرم حوثی ملیشیا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

loading...
loading...