تیسرےون ڈےمیں انگلینڈ کےہاتھوں پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست

فائل فوٹو

فائل فوٹو

برسٹل :تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز میں 0-2کی برتری حاصل کرلی۔

بولنگ بے اثر، فیلڈنگ انتہائی ناقص،   پاکستان 358رنزکا دفاع بھی نہ کرسکا،ناقص فیلڈنگ نے گرین شرٹس کو کہیں کا نہ چھوڑا،انگلینڈ نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔

فیلٹ وکٹ پرپاکستان نے جم کربیٹنگ کی، امام الحق نے انگلینڈ کیخلاف سب سے بڑی انفرادی اننگزکھیلی، امام نے 151رنزاسکورکئے۔

 قومی ٹیم نے 9 وکٹوں پر358رنز بناڈالے،جواب میں انگلش بلے بازوں نے لاٹھی چارج کیا، جیسن رائے نے 76اور جونی بئیراسٹونے 128رنزداغ دیئے۔

 بولرزوکٹیں نہ لے پائے، فیلڈرزنے کیچز چھوڑ کرستم ڈھائے، انگلینڈ نے ہدف 45ویں اوور میں پورا کرتے ہوئے، تاریخ کا 5واں بڑا ٹوٹل چیس کرلیا۔

میزبان انگلینڈ کو 5میچوں کی سیریز میں 0-2کی برتری حاصل ہوگئی، سیریز کا چوتھا ون ڈے جمعے کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

loading...
loading...