بڑے بڑے بول بولنے والے بھارت کا پول کھل گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نئی دہلی :بڑے بڑے بول بولنے والے بھارت کا پول کھل گیا، بھارتی فوج بزدل اور اسلحہ ناکارہ نکلا، فوجی حکام نے مودی حکومت کو رپورٹ بھیج دی جس میں بتایا گیا ہے کہ جوان اسلحہ چلانے سے ڈرتے ہیں۔

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کی فوج بزدل اور اسلحہ ناکارہ نکلا،بھارتی فوج اپنا ہی اسلحہ چلانے سے ڈرنے لگی،سیکڑوں حادثات نے بھارتی فوجیوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔

فوجی حکام نے بھارتی حکومت کو صورتحال سے آگاہ کردیا،حکومت کو جمع کرائی گئی ۔

پندرہ صفحات پر مشتمل چشم کشا رپورٹ کے مطابق،بھارتی فیکٹریوں میں تیار کردہ گولا بارود ناقص اور گھٹیا ترین ہے،یہ گولا بارود ٹینکوں، آرٹلری اور دیگر گنوں میں استعمال کیا جاتا ہے.

‘اسلحہ چلانے کے دوران حادثات پیش آ رہے ہیں،ہلاکتیں اور فوجیوں کا زخمی ہونا تشویشناک اور پریشان کن ہے،ان واقعات کی وجہ سے فوجیوں کا اپنے ہی اسلحہ پر اعتماد ختم ہو رہا ہے’۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا اپنی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ 5سال میں ٹینکوں کے 125 ایم ایم کے گولوں سے 40سے زیادہ حادثات ہوئے،اسی طرح مختلف سائز کی گنوں کیلیے بننے والے  40ایم ایم سے لے کر 155ایم ایم تک کے گولے بھی ناقص اور حادثات کا باعث ہیں،ان میں ارجن ٹینک اور بوفورز گنیں بھی شامل ہیں۔

بھارتی فوج نے خوف زدہ ہوکر ان تمام گولوں کی ٹیسٹنگ وغیرہ کا عمل روک دیا ہے ،صرف یہی نہیں ان گولوں کے شیل بھی بہت جلد سیاہ پڑ جاتے ہیں۔

loading...
loading...