نندی پورریفرنس:بابراعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابراعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،جو 30 اپریل کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جس پر فیصلہ 30 اپریل کو سنایا جائے گا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مزید دلائل نہیں دینا چاہتا گزشتہ سماعت پر جو دلائل دیئے وہ کافی ہیں۔

احتساب عدالت میں جسٹس(ر)ریاض کیانی کی جانب سے بھی بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

عدالت نے شمائلہ محمود اور اور جسٹس (ر)ریاض کیانی کی درخواستوں پر دلائل 6 مئی کو طلب کرلئے جبکہ 6 مئی کو مزید گواہان کے بیانات بھی قلمبند کئے جائیں گئے۔

 بعدازاں احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

loading...
loading...