چین کے میگامنصوبےکےثمرات عوام تک پہنچانےکیلئے5تجاویز پیش

وزیر اعظم پاکستان عمران خان- فائل فوٹو

وزیر اعظم پاکستان عمران خان- فائل فوٹو

بیجنگ:وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈروڈفورم سےخطاب کے دوران چین کے میگامنصوبےکے ثمرات عوام تک پہنچانےکیلئے5تجاویز پیش کردیں۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈروڈفورم 2019سےخطاب کرتے ہوئے تمام شرکاءکوپاکستان میں انفرااسٹرکچر،ریلویزاورڈیمزسمیت کئی شعبوں میں سرمایا کاری کی دعوت دے دی اورکہا کہ جلدپاک چائنا فری ٹریڈمعاہدےپردستخط ہونےجارہےہیں۔

وزیراعظم نے چین کے میگا منصوبےکےثمرات عوام تک پہنچانےکیلئے 5تجاویز پیش کردیں،جن میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات، کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کیخلاف حکمت عملی کی تیاری، غربت کے خاتمےکیلئےفنڈکےقیام ،تجارت اورسرمایا کاری کیلئےماحول بہتربنانا شامل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کیلئے مل کرکام کیا جائے،پاکستان نےگزشتہ 5برس میں5ارب درخت لگائے،پاکستان اگلے5سال میں 10ارب درخت لگائےگا،بی آرآئی ٹوررزم کوریڈور تشکیل دیاجائے،عوام سے عوام کا تعلق باہمی مثبت تعلقات میں مدددے گا۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ کالرکرائم سےنمٹنا ضروری ہے،اینٹی کرپشن کیلئے دفترقائم کیاجائے،وائٹ کالرکرائم سےترقی تباہ وبربادہوجاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمےکیلئے فنڈقائم کیاجائےگا،یہ فنڈغربت میں کمی کی کوششوں میں مددکرےگا،ہم نے  غربت کم کرنےکیلئے احساس پروگرام شروع کردیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ تجارت اورسرمایا کاری کیلیے مزید آسانیاں فراہم کی جائیں،پاکستانی عوام کیلئے بہتر مستقبل چاہتے ہیں،چین اور بی آئی آرپارٹنرکےساتھ مل کرکام کریں گے۔

loading...
loading...