سعودی شوریٰ کونسل کاوفد دورہ پاکستان مکمل کرکے سعودی عرب روانہ  

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سعودی شوریٰ کونسل کا وفد پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس سعودی عرب روانہ  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، چیئرمین سینیٹ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمدبن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں وفد واپس سعودی عرب روانہ ہو گیا

وفد کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر  الوداع کیا، اس موقع پر سینیٹر مہمان داری سینیٹر دلاور خان اور سینیٹ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

سعودی وفد نے پاکستان کے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وفد کے سربراہ نے اپنے دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

وفد نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر دلاور خان اور سینیٹ سیکرٹریٹ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

loading...
loading...