ماہر افرادی قوت حکومت کی اولین ترجیح ہے ،شفقت محمود

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ماہر افرادی قوت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیر تعلیم نے ایف پی سی سی آئی کراچی کا دورہ کیا،میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور آٹو سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت ہنرمند افرادی قوت پر فوکس کر رہی ہے،اسکل ڈیولپمنٹ کیلئے اکیس ارب روپے کے پروجیکٹس منصوبہ بندی کمیشن کو بھیج دیئے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم کے اہم خدوخال کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے، ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ میں تین بار بحث کی گئی تاکہ بعد میں مسائل نہ ہوں۔

loading...
loading...