خیبر پختونخوا: کابینہ میں آٹھ سے دس دن میں ردوبدل کا امکان

kpkimabgee

خیبر پختونخوا کی کابینہ میں آٹھ سے دس دن میں ردوبدل کا امکان ظاہر کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف پروپیگنڈے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی محمود خان تمام وزراء کی کارکردگی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آٹھ سے دس دن میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے، اس کا سادہ فارمولہ ہے کہ کارکردگی دکھانے والے ہی کابینہ میں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس وزیر کی کارکردگی نہیں ہوگی وہ گھر جائے گا۔

loading...
loading...