پشاور:پولیومہم کیخلاف جعلی پروپیگنڈا، توڑپھوڑ کاالزم ،مزید 9افراد گرفتار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:پشاور میں پولیو مہم کیخلاف جعلی پروپیگنڈا کرنے اور بینادی مرکز صحت کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کے الزم میں مزید 9افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو قوم کے معماروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش  کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

پولیس نے پولیو مہم کیخلاف پروپیگنڈا کرنے اوربنیادی مرکز صحت کو جلانے سمیت توڑ پھوڑ کے الزام میں مزید 9 افراد کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

پولیو ویکسین سے بچوں کہ بے ہوشی کا ڈراما کرنے والاملزم نذر پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے،ملزم نذر کو اپنے جھوٹ پر کوئی افسوس بھی نہیں ہے۔

ویڈیو میں قطرے نہ پلانے کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے گرفتار ملزم ایک روزہ جمسانی ریمانڈ کے بعد آج دوبارہ مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 تھانہ بڈھ بیر پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 12 مرکزی ملزموں میں سے 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید 450 افرادکی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی رورل صاحبزادہ سجاد کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کا پرنسپل روپوش ہے، اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

loading...
loading...