جسٹس قاضی امین احمدنے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:جسٹس قاضی امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا ، چیف جسٹس آف پاکستان نے ان سے حلف لیا ۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو جسٹس قاضی امین احمد کی حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی ۔

 حلف برداری کی تقریب میں ججز،اٹانی جنرل،بارنمائندوں اورسینئروکلا نے شرکت کی ۔

جسٹس قاضی امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا،چیف جسٹس آصف کھوسہ نے ان سے حلف لیا،جس کے بعد سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد 17 ہوگئی۔

یاد رہے کہ  جسٹس قاضی امین 2014 سے جنوری2019 تک لاہور ہائیکورٹ کے جج رہے ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی بطورسپریم کورٹ کے جج کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔

loading...
loading...