پاکستان کےہتھیارمحفوظ ہیں جس کادنیا اعتراف کرتی ہے،وزیرخارجہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹوکیو:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دار جوہری طاقت ہے، کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، پاکستان کےہتھیار محفوظ ہیں جس کا دنیا اعتراف کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کے3روزہ دورےکےاختتام پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےکسی بھی وزیرخارجہ کا7سال بعدجاپان کایہ پہلادورہ ہے،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کےنئے عزم کااظہار کیاگیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ آئی ایم ایف میں جاپان کے اثرورسوخ کےپیش نظرجاپانی قیادتسےبات کی،جاپانی قیادت کوپاکستان میں اقتصادی صلاحات کےحوالےسےآگاہ کیا،جاپانی قیادت سےایف اےٹی ایف کےموضوع پرتفصیلی گفتگوہوئی،پاکستان کوایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کی بات ہوئی۔

شاہ محمود قریشن نے مزید کہا کہ جاپانی ہم منصب کومنی لانڈرنگ کےخاتمےکیلئےاقدامات سےآگاہ کیا ،دہشتگردوں کی مالی معاونت کےمکمل سدباب سےمتعلق بھی بات ہوئی،18جولائی کوٹوکیومیں اعلیٰ سطح اقتصادی پالیسی مذاکرات ہوں گے،مذاکرات میں جاپانی صنعت کی چین سےپاکستان منتقلی پربات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جاپان اپنی صنعت کودوسرےخطوں میں منتقل کرناچاہتا ہے،جاپان کودعوت دی ہےکہ وہ اپنی صنعتیں پاکستان میں لگائے،جاپانی صنعتکار پاکستان کی سستی افرادی قوت اور خام مال سےفائدہ اٹھائیں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ فوڈپراسینگانڈسٹری نہ ہونےسےزرعی آمدن متاثرہورہی ہے،جاپان20 کروڑآبادی کی فوڈپراسینگ انڈسٹری سےفائدہ اٹھائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کےبعدجاپان آج بڑی اقتصادی طاقت بن چکاہے،پاکستان ذمہ دارجوہری طاقت ہے،کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،ہمارےہتھیارمحفوظ ہیں جس کادنیااعتراف کرتی ہے۔

loading...
loading...