کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، جعلی سمیں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

ctimage

کراچی : کراچی میں سی ٹی ڈی  نے  کارروائی  کی ہے اور  جعلسازی سے موبائل فون سم کارآمد بناکر فروخت کرنے والا گروہ  گرفتار  کرلیا ہے۔ اور ملزمان سے بھاری تعداد میں کارآمد سمز اور دیگر سامان برآمد کرلی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر نے کہا چائنا قونصلیٹ حملہ اور کراچی ایئر پورٹ حملہ کی تحقیقات میں ایسی ہی سم کا پتا چلا تھا۔

کراچی میں سی ٹی ڈی  نے  ایکشن لیتے ہوئے   جعلسازی سے موبائل فون سم  ایکٹو کروانے والا گروہ   گرفتار کرلیا گیا۔  دس رکنی گروہ میں کمپیوٹر کے   ماہر ملزمان بھی شامل ہیں۔کارروائی میں سات ملزمان گرفتارجبکہ تین مفرورہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے بتایا کہ  گروہ نے معذوروں کے نام پر این جی او بنارکھی تھی،  چینی قونصل خانہ حملہ کیس کی تحقیقات میں گروہ  کا انکشاف ہوا۔

عمر خطاب کا کہنا تھا کہ موبائل سم نیٹ ورک کمپنیز  کو بھی جعلسازی سے سم کی فروخت کے دھندے کا علم  ہے۔ مال کمانے کے چکر میں کاروبار جاری ہے۔ جعلسازی سےایکٹوکروائی گئی سمیں دہشتگردی،بھتہ خوری سمیت جرائم کی مختلف وارداتوں میں استعمال کی جارہی تھیں۔

loading...
loading...