کراچی میں رفاہی پلاٹس پر بننے والے پلازوں کی تحقیقات شروع

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :قومی احتساب بیورو(نیب )نے کراچی میں رفاہی پلاٹس پر بننے والے پلازوں کی تحقیقات شروع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو کراچی میں رفاہی پلاٹوں پر تعمیرات کا نیب کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا۔

نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں تعمیر صائمہ برج ویو کی انکوائری شروع کردی گئی،نیب نے صائمہ برج ویو کےتمام تردستاویزات طلب کرلئے۔

انکوائری کا آغاز کے ڈی اے کے آفیسر جمیل بلوچ کی گرفتاری کے بعد کیا گیا،تحقیقات میں ضلع وسطی کے ریوینیو آفیسر فیض اللہ گورایو کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع کےمطابق،نیب نےکراچی کے تمام رفاہی پلاٹوں پرقائم پلازوں اوردیگرتعمیرات کی بھی انکوائری شروع کردی۔

loading...
loading...