وزیراعظم کی زیرصدرات نوتشکیل شدہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدرات نوتشکیل شدہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے ،جس میں میں 16نکاتی ایجنڈے پرغور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ، وزارتوں کے ردبدل اور کابینہ کے تشکیل نوکے بعد یہ پہلا اجلاس ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پہلی بارانٹری ، بطور وزیرداخلہ اعجازشاہ بھی موجود ہوں گے۔

وزیراعظم کایبنہ اراکین کو حالیہ تبدیلیوں پراعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ حکومتی ترجیحات واضح کریں گے،ایجنڈے میں این ایچ اے میں ممبرفنانس اوراپیلیٹ ٹرائیبونل ان لینڈریونیوکیلئے جوڈیشل ممبرکی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی ۔

 ایجنڈے میں سعودی فنڈ برائے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ پربھی غورکیا جائے گا ۔

وفاقی کابینہ نیشنل انڈوومنٹ اسکالرشپ وزارت منصوبہ بندی کے حوالے کرنے کی منظوری دے گی ۔

اجلاس میں قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزیردفاع کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی موجودہ تعلیمی نظام میں تبدیلی پربریفنگ بھی دی جائے گی ، وفاقی کایبنہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دے دی ۔

loading...
loading...