العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کل ہوگی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کل ہوگی،ملزم نےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں سزاکیخلاف اپیل کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا ۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں نوازشریف نے مؤقف اپنایا کہ بیمارہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے حاضری سے استثنیٰ دیاجائے ،درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی ساتھ منسلک کی گئی۔

جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2رکنی ڈویژن بینچ سماعت کرے گا ۔

گزشتہ سماعت پرجسٹس عامرفاروق نے وکیل صفائی کے پیپربک نہ ملنے کے موقف پر سرزنش بھی کی تھی۔

loading...
loading...