اثاثہ جات،منی لانڈرنگ کیس:نیب نے حمزہ شہباز کو آج پھر طلب کرلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو آج پھر طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ (ن)کے رہنماء حمزہ شہباز آج پھر نیب کے روبرو پیش ہوں گے، انہیں آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے۔

نیب نے حمزہ شہباز کوسہ پہر3 بجے نیب آفس لاہورمیں پیش ہونے کا حکم دیا ہے،ذرائع آمدن سے متعلق دستاویزات بھی ساتھ لانے کو کہا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اس سے قبل بھی نیب کے سامنے اسی کیس میں پیش ہو چکے ہیں جبکہ حمزہ شہباز کی یہ تیسری پیشی ہوگی۔

loading...
loading...