آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل 3 سال بعد سماعت کیلئے مقرر

zardariimageeeاسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولو گراونڈ اور اور ارسُس ٹریکٹر ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل 3 سال بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقررکردی ۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو سابق صدر آصف علی زرداری کیلئےایک اور مشکل کھڑی ہوگئی.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کیخلاف پولو گراونڈ اور اور ارسُس ٹریکٹر ریفرنس میں 3سال بعد نیب کی اپیل دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے باقاعدہ کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر سماعت کل ہوگی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر مشتمل 2رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

نیب نے 2014 میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا،احتساب عدالت نے 28 مئی 2014 کو پولوگراونڈریفرنس میں بریت کا فیصلہ سنایا۔

آصف زرداری پرسرکاری خرچ پر وزیراعظم ہاؤس میں پولو گراؤنڈ تعمیر کروانے کا الزام تھا۔

loading...
loading...