لاہور میں آندھی اور بارش کےباعث ایک جاں بحق، 14افراد زخمی

photo

لاہور میں آندھی اور بارش کے باعث حادثات 3 مختلف حادثات میں ایک خاتون جاں بحق 14 افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور میں تیز اندھی اور بارش کے باعث چھت اور دیوار گرنے کے واقعات منصورہ، شادباغ اور کاہنہ میں پیش آئے۔

تین مختلف حادثات میں 1 شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

منصورہ بازار میں چھت گرنے سے 4افراد،کاہنہ میں چھت گرنے سے 3 جبکہ شادماغ میں عامر روڈ پر دیوار گرنے سے 1 جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

ریسکیو کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کرکے جائے واقع کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

loading...
loading...