کراچی: آندھی اور مٹی کا طوفان، بچی سمیت تین جاں بحق

karachiimage

کراچی میں آندھی اور مٹی کے طوفان کے باعث بچی سمیت تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

چھتیں اکھڑ گئیں۔ دیواریں گر گئیں۔ کراچی میں طوفانی ہواؤں کا راج ہے ۔ گزشتہ شب کراچی میں آیا مٹی کا طوفان اور رات بھر ہوائیں سنسناتی رہیں۔

کورنگی میں دیوار گرنے سے بچی جاں بحق ہوگئی۔ کئی گھروں اور دکانوں کی چھتیں اُڑ گئیں۔

صبح تیز آندھی نے سب کچھ اڑا کر رکھ دیا۔ اسکول میں پڑھتے بچوں پر چھتیں آگریں۔

تیز ہواؤں کے باعث کئی گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔ گرد آلود آندھی نے درخت اور بجلی کے پول بھی اکھاڑ پھینکے۔

نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کے قریب تیز ہوائوں کے باعث بجلی کا تار گاڑی پر آگرا، جس کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، سات افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

رات بھر سے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ کے الیکٹرک بجلی بحران تاحال حل کرنے میں ناکام رہی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی ہواؤں نے ڈیرے ڈالے رکھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ دو روز تک تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

loading...
loading...