کراچی: ڈاکٹرز کی غفلت سے بچی معذور، پولیس کی دھمکیاں

nishorimagee

کراچی : کراچی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے معذور بچی کے والدین کو انصاف دلانے کے بجائے پولیس دھمکیوں پر اتر آئی۔

ایڈیشنل آئی جی نے دو روز میں رپورٹ طلب کرلی، ایس پی طاہر نورانی کو رپورٹ ملنے تک عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی۔

کراچی میں دارالصحت اسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت کے معاملے پر معذور بچی کے والدین کو پولیس کی دھمکیوں کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

ایس پی طاہر نورانی نے نشویٰ کے والد کو کہا کہ سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں، چاہیں تومقدمہ درج کرالیں،نقصان آپ کا ہی ہوگا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنمااقبال ساند نے طاہرنورانی کو جھاڑپلادی، بولے بار بار کہہ رہے ہیں کہ نقصان ہوگا، ان کا نقصان تو ہوچکا ہے۔

بچی کے والد کے مطابق ایس پی گلشن اقبال نے آئی سی یو سے بلوایا اور کہا کہ کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے۔

ایس پی طاہر نورانی نے نشویٰ کے والد کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشویٰ کے معاملے کا مقدمہ اسکے والد کی مرضی کے مطابق درج کیا، کچھ عناصرواقعےکوسیاسی رنگ دیناچاہتے ہیں۔

اُدھر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعے کی رپورٹ اڑتالیس گھنٹے میں طلب کرلی اور ایس پی طاہر نورانی کو رپورٹ ملنے تک عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی۔

loading...
loading...