حمزہ شہباز سے نیب کی ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب آفس پیش ہو گئے۔حمزہ شہباز کل آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات کی تحقیق کیلئے دوبارہ نیب میں پیش ہوں گے۔ چیئرمین نیب کے حکم پر شہباز شریف کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کی طلبی کے نوٹس معطل، سوالنامہ بھجوانے کی ہدایت جاری۔

رمضان شوگر ملز کیس میں تحقیقات کیلئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب آفس میں تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور ایک گھنٹہ سے زائد مختلف سوالوں کے جواب دئیے۔نیب میں پیشی کے بعد حمزہ شہباز نیب آفس سے روانہ ہو گئے۔

 نیب حکام نے حمزہ شہباز کو منگل کے روز منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے دوبارہ طلب کر رکھا ہے۔

اس سے قبل  چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے لاہور نیب آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں شریف برادران اور شہباز شریف فیملی کے حوالے کیسز پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹی رابعہ عمران اور جویریہ کی طلبی کے نوٹس منسوخ کرتے ہوئے سوالنامہ بھیجنے کا حکم دیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب براہ راست شریف برادران کے کیسز کی نگرانی کریں گے۔

loading...
loading...