پی ٹی آئی چوری کے پیسے پر چل رہی ہے، مریم اورنگزیب

auragzebimage

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کرپشن کی مگر نیب خاموش ہے۔ پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے۔ تحریک انصاف چوری کے پیسے پر چل رہی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ چور دروازے سے معاہدے کیے جا رہے ہیں۔

بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے کرپشن کی مگرنیب خاموش ہے، وزیرخزانہ سمیت پوری حکومت کوگھرجاناچاہئے۔

مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ  عمران خان کےاثاثےاربوں میں کیسےپہنچے؟ احتساب سےڈرانےکی کوشش نہ کی جائے، نیب پشاورمیٹرو میں کرپشن پرخاموش ہے۔

loading...
loading...