امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب کےعہدے سے ہٹا دیا گیا

amjad

لاہور:امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کےمطابق نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

عارف نواز خان موجودہ دورِ حکومت میں تیسرے آئی جی پنجاب تعینات ہوئے ہیں۔

موجودہ حکومت نے سب سے پہلے محمد طاہر خان کو آئی جی پنجاب لگایا۔

اس حکومت کے پہلے آئی جی محمد طاہر خان 11 ستمبر 2018 سے 15 اکتوبر 2018 تک عہدے پر رہے۔جس کے بعد امجد جاوید سلیمی 15 اکتوبر سے 15 اپریل 2019 تک آئی جی پنجاب تعینات رہے ۔

عارف نواز 25 جولائی 2017 سے 13 جون 2018 تک بھی آئی جی پنجاب رہ چکے ہیں ۔

loading...
loading...