پی ٹی آئی وزیر کا فیصل واؤڈا کو غیرذمہ دارانہ مشورہ نہ دینے کا مشورہ

فیصل واوڈا- فائل فوٹو

فیصل واوڈا- فائل فوٹو

پشاور: وزیر سیاحت وکھیل خیبر پختونخوا عاطف خان کا فیصل واؤڈا کو غیر ذمہ دارنہ بیان نہ دینے کا مشورہ۔عاطف خان کہتے ہیں فیصل واؤڈا کو ایسے بیانات سے احتراز کرنا چاہیئے جو کل پورے نہیں کرسکتے ۔

 صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مہنگائی و بے روزگاری پر بحث کے دوران اپوزیشن کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ شاید وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کے پاس کوئی طریقہ کارہوگا لیکن وہ فیصل واؤڈا کے روزگار کی فراہمی کے حوالے سے بیان سے ہرگز اتفاق نہیں کرتے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ فیصل واؤڈا کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیئے۔

عاطف خان نے کہا کہ غیر سنجیدہ بیانات سے عوام کی امیدیں بڑھتی ہے اور پھر وعدیں پورے نہیں کئے جاسکتے اس لئے عوام کو وہی امید دینی چاہیئے جو کل کو ممکن ہو۔

loading...
loading...